اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں2020ءمیں جاری طلبہ کے لئے پیش کئے گئے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات جمعرات) 8 ۔اپریل2021ء(سے شروع ہوں گے۔گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمن آباد فیصل آباد میں ایف ایس سی کے کورس کوڈ ) 379,380اور 384 (کے پریکٹیکل امتحانات کے لئے سینٹرقائم کردیا گیا ہے” یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ¾ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کیا ہے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی نے ایف ایس سی پروگرام ختم کیا ہواہے یہ پریکٹیکل اُن طلبہ کے لئے ہیں جن کا ایف ایس سی پروگرامز تکمیل کے مراحل میں ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات جو 8۔
اپریل سے شروع ہوں گے 10۔اپریل تک جاری رہیں گے۔ پریکٹیکلز کا دورانیہ روزانہ 2بجکر 30منٹ سے ساڑھے پانچ بجے مقرر کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ طلباءو طالبات کو ایف ایس سی کے پرےکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لئے رول نمبر سلپس ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔مزید معلومات کے لئے طلباءفون نمبر 051-9250051,اور 051-9057648پر رابطہ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2020ءکے بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرام کے فائنل امتحانات 19۔اپریل سے شروع ہونگے ، یونیورسٹی نے ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں۔ طلبہ کو رول نمبر سلپس اُن کے دئیے گئے پتوں پر بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر اِن امتحانات کے لئے کروناءوباءسے بچنے کے اختیتاطی تدابیر بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ کمرہ امتحان میں ماسک پہننا طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں