علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ک 291

اوپن یونیورسٹی: پہلے مرحلے کے ٹیوٹرز تعیناتی کا کام جاری ،ٹیوٹرز کی ای۔رجسٹریشن شروع

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر نے سمسٹرخزاں

2020 میں پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل لاکھوں طلبہ و طالبات کے لئے ٹیوٹرز کی

تعیناتی کا کام شروع کردیا ہے۔طلبہ کی سہولت کے لئے تعینات کئے گئے ٹیوٹرز کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کی

جارہی ہے طلبہ کو بھی بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دے دی جائے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کے وژن کے مطابق

میعار اور شفافیت کی نئی پالیسی کے تحت ٹیوٹرز تعیناتی قواعد و ضوابط اور خالصتا میرٹ کی بنیاد پرہورہی ہے اور’ پک اینڈ چوز’ نظام کا

خاتمہ ہوگیا ہے۔وائس چانسلر نے کوالیفائیڈ اور تجربہ کار ٹیچرز/فیکلٹی ممبرزکو پارٹ ٹائم ٹیوٹرز تعینات کرنے کے لئے ٹیوٹرز کی ای۔

رجسٹریشن کرائی ہے جو تعلیمی معیار میں اضافہ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب پیش قدمی تھی۔طلبہ سے متعلقہ امور میں شفافیت

لانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تعلیمی خدمات کو بتدریج مینول سے آٹومیشن پر منتقل کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں