علامہ اقبال

اوپن یونیورسٹی نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020کے میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان کرکے تفصیلات اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردی ہیں۔طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک کرسکتے ہیں۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایف اے پروگرام کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے دسمبر کے پہلے ہفتے میں اعلان متوقع ہے۔علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2020ءکے بی اے/بی ایس /ایم اے/ایم ایس سی/بی ایڈ/ایم ایڈ/اے ڈی اے پروگرامز کے جن طلبہ کے داخلے کنفرم ہوچکے ہیں یونیورسٹی نے اُن طلبہ کا ڈیٹا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا ہے ۔ داخلے کے امیدوار اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے کرسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جن کے داخلے ابھی تک کنفرم نہیں ہوئے ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30۔دسمبر تک انتظار کریں اوریونیورسٹی کی ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں اس لئے کہ یونیورسٹی داخلہ کنفرم ہونے والے طلبہ کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کررہی ہے۔