نتائج کا اعلان

اوپن یونیورسٹی نے بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے سمسٹر بہار 2021ءکے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی 12۔جولائی سے شروع ہورہے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ءکے پہلے مرحلے کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہورہے ہیں ، پہلی بار تمام پروگراموں کے داخلے آن لائن ہونگے۔

یونیورسٹی کی ڈیجٹلائزیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے ، اب طلبہ کو یونیورسٹی کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ انہیں گھر کی دہلیز پر تمام سہولتیں آن لائن دستیاب ہونگی۔کسی بھی مسئلے کے حل یا معلومات کے حصول کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 15جولائی کو فراہم کردئیے جائیں گے۔جن طلبہ کے پاس کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی سہولتیں میسر نہیں وہ یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں قائم کردہ ‘کمپیوٹر لیبارٹریوں’سے مفت استفادہ کرسکیں گے۔ طلبہ کو داخلہ فیس بھی آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جاز کیش ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپ *786#USSDسٹرنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائزر اور موبی لنک ، ٹیلی نار ، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی طلبہ داخلہ فیس جمع کراسکیں گے۔