اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے ایف اے پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ءکے میٹرک اور ایف اے پروگرامزمیں داخل تمام طلبہ و طالبات کو کتابیں اور درسی مواد اُن کے ایڈریسز پر بذریعہ ڈاک ارسال کردئیے ہیں۔
طلبہ کی سہولت کے لئے دونوں پروگرامز کی کتابیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی نے اے ڈی سی ، اے ڈی ای ، بی ایڈ )نیو(، بی بی اے ، بی ایس اکاﺅنٹنگ اینڈ فنانس ، بی ایس (ODL)پروگرامز اور بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرامز کے سمسٹر ٹرمینل امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے ہیں۔ اِن امتحانات کی تفصیلات بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔









