سکھر(ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطا حسین موسوی
کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی میں ڈیجیٹل نظام رائج ہوچکا ہے جس کے تحت
فاصلاتی نظام تعلیم بہتر انداز میں جاری ہے ۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی ایڈ ، بی ایس ، پی جی ڈی
اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلباء مشقی کام آن لائن جمع کروائیں گے جس کے لئے پہلی مشق جمع
کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست اور دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر2020 ہے ۔ یونیورسٹی
نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے مشق جمع کرانے کا طریقہ آٹو مشن پر منتقل کردیا ہے مزید برآں سمسٹر بہار 2020
میں پیش کئے گئے بی ایڈ ، بی ایس ، پی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلباء مشقی کام اب
یونیورسٹی ویب سائٹ www.aagahi.aiou.edu.pk پر لاگ آن ہوکر جمع کراسکتے ہیں مزید معلومات
کے لیے ریجنل آفس بنگلہ نمبر 26 گورنمنٹ امپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی شکارپور روڈ سکھر کے ٹیلیفون نمبرز
071-5807213 پر بھی رابطہ کرسکتے