اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی اگست کو’ جشن آزادی ‘کے طور پر منارہی ہے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا ہے کہآزادی کو منانے کے لیے ایک دن کافی نہیں ، پورے ماہ تقریبات کا انعقاد کرینگے، نئی نسل کو آزادی کا مفہوم سمجھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران آگاہی واک ، مکالمے ، ملی نغموں ، تقاریر ، بیت بازی، پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے ، شجر کاری ، پرچم کشائی، کیک کٹنک اور تقسیم انعامات و دیگر تقریبات ہونگی۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز ، رانا طارق جاوید کے مطابق وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی ہدایات کی روشنی میں پورے ماہ کے تقاریب کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے ، شیڈول کے مطابق آگاہی واک آج )سوموار 9۔اگست(کو ہوگی جس کی قیادت وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کرینگے ۔ یونیورسٹی کے ڈینز ُ پرنسپل آفیسرز ، اساتذہ اور طلباءو طالبات آگاہی واک میں شریک ہونگے۔ 10۔اگست کو پروفیسر ڈاکٹر اسلم سید نئی نسل کو اپنے بزرگوں کی نقش قدم پرچلنے کی طرف راغب کرنے کے لئے ایک خصوصی لیکچر دینگے۔11۔اگست کو اوپن یونیورسٹی اور اسلام آباد /راولپنڈی کے دیگر تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات کے مابین ملی نغموں کا مقابلہ ہوگا جس میں پہلا انعام 5ہزار روپے ، دوسرا انعام 3ہزار جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کو 2ہزار کیش انعام دیا جائے گا۔12۔اگست کو سرسبز پاکستان کے تصور کو اجاگر کرنے کے لئے پودے لگائے جائیں گے۔14۔اگست کو حکومتی ہدایات کے مطابق پرچم کشائی اور کیک کٹنگ تقریب ہوگی۔16۔اگست کو “یوم آزادی “کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ ایک خصوصی لیکچر دینگے۔شیڈول کے مطابق 17۔اگست کو آزادی کے مفہوم کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اوپن یونیورسٹی اور اسلام آباد /راولپنڈی کے دیگر تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات کے مابین تقاریر کا مقابلہ ہوگا جس میں پہلے نمبر پر آنے والے کو 5ہزار ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 3ہزار جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کو 2ہزار نقد انعامات دیے جائیں گے۔

شعبہ اردو اور شعبہ اقبالیات کے زیر اہتمام 19۔اگست کو طلبہ کے مابین تحریک پاکستان پر بیت بازی کا مقابلہ منعقد ہوگا، جیتنے والوں کوتحائف دیے جائیں گے۔26۔اگست کو طلباءو طالبات کے مابین پینٹنگ مقابلہ ہوگا ، پہلا انعام 5ہزار ، دوسرا 3ہزار جبکہ تیسرا انعام 2ہزار مقرر کیا گیا ہے۔بسلسلہ جشن آزادی تقاریب ، میٹرک تا ماسٹر/بی ایس سطح تک کے طلباءو طالبات کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کی تقسیم انعامات کی تقریب 30۔اگست کو منعقد ہوگی۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں بھی پہلا پوزیشن حاصل کرنے پر 5ہزار ، دوسرے پوزیشن والے کو 3ہزار جبکہ تیسری پوریشن ہولڈر کو 2ہزار نقد انعامات دیے جائیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان کے حصول کے لئے دی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد کو زندہ و جاوید رکھنے ¾وطن عزیز کو ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے نئی نسل کو اپنے بزرگوں کی نقش قدم پرچلنے کی طرف راغب کرنے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وطن عزیز کی 71ویں یوم آزادی کے حوالے سے ملک کے مختلف اہم شہروں میں موجود اپنے علاقائی دفاتر کے ذریعے ملک گیر سطح پر بھی تقریبات منعقد کررہی ہے۔