قیام کا فیصلہ

اوپن یونیورسٹی اوربرطانیہ کی تنظیم کے مابین لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر غور

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور برطانیہ کی غیر سکاری تنظیم)اکٹڈ یو کے ایڈ( نے مشترکہ کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

برطانیہ کی اس تنظیم نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا انتخاب کیا ہے ، اس ضمن میں گزشتہ روز اکٹڈ یو کے ایڈ کے کنٹری ڈائریکٹرولیم وان شریڈرنے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز)ڈی جی آر ایس( ، انعام اﷲ شیخ سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ڈی جی آر ایس نے ولیم وان کو یونیورسٹی کی تعلیمی پروفائل پر پریڈنٹیشن دی۔دونوں کے مابین پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

اِس موقع پرانعام اﷲ شیخ نے بتایا کہ نظام تعلیم اور ملک گیر انفراسٹرکچر کی وجہ سے تعلیم کے حصول کے لئے پاکستان میں مردو ںکے ساتھ لاکھوں خواتین کی پہلی ترجیح علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کی 12لاکھ کی کل تعداد میں57فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ یو کے ایڈ پراجیکٹ کی سرگرمیوں کے نفاذ کے لئے براہ راست گرانٹ ہولڈر ہے جو ترقی پذیر ممالک میں خواتین کے فروغ کے لئے فنڈ فراہم کررہا ہے۔اس سلسلے میں مذکورہ تنظیم کے سندھ کے ضلعوں جیکب آباد اور کشمور میں جاری منصبوں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ممکنہ تعاون پر غور کررہی ہے۔ولیم وان شریڈر کے دورے کے انتظامات یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعاون و تبادلہ آفس کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر زاہد مجید نے کئے تھے۔ اس ملاقات میں ڈی جی آر ایس کی میڈیا فوکل پرسن ، صدف اشرف اور دیگر آفسران بھی موجود تھے۔