اوپن یونیورسٹی 152

اوپن یونیورسٹی،اوورسیز پاکستانی طلبہ کے لئے آن لائن بریفننگ سیشن کا انعقاد

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ء میں داخل اوورسیز پاکستانی طلبہ کے لئے بریفننگ سیشن کا اہتمام کیاہے ، اس حوالے سے شعبہ امتحانات نے واٹس ایپ گروپ بھی بنادیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک خصوصاً سعودی عرب ، کویت قطر  متحدہ عرب امارات عمان اور بحرین میں مقیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباءو طالبات اور امتحانی عملے کو شامل کیا گیا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات ، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق 16۔دسمبر سے شروع ہونے والے ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام کے امتحانات کے بارے میں طلبہ کی راہنمائی اور تیاری کے لئے ایک ٹریننگ پروگرام بنایا گیا ہے جو طلبہ کو ایل ایم ایس پورٹل پر بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ گروپ میں امتحانی ٹیم ، اوورسیز طلبہ کو امتحانات کے طریقہ کار کے بارے میں انکی راہنمائی کرینگے اور اس حوالے سے طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دینگے۔واضح رہے کہ شعبہ امتحانات نے سنجیدہ کوشش کرکے اوورسیز طلبہ کو امتحانات اور اس سے متعلقہ سرگرمیوںکے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا مستقل انتظام کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں