کراچی ( ر پورٹنگ آن لائن) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 30پیسے سستا ہوگیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.35روپے سے گھٹ کر158.10روپے اور قیمت فروخت158.40روپے سے گھٹ کر158.20روپے ہو گئی.
جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے سے گھٹ کر158روپے اور قیمت فروخت158.60روپے سے گھٹ کر158.30روپے پر آگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید2.30روپے کی نمایاں کمی سے 192.30روپے سے گھٹ کر190روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے گھٹ کر191.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید4.10روپے کی کمی سے222.60روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت224روپے سے گھٹ کر220.50روپے ہوگئی۔