گندم 119

اوپن مارکیٹ میں گندم کی نئی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی نئی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، قیمتوں میں 200 تا 300 روپے فی من کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 3900 روپے تک جا پہنچی ہے، لاہور میں گزشتہ روز گندم کی قیمت 3810 روپے جبکہ راولپنڈی میں 3900 روپے فی من رہی۔

پشاور کے لیے جانے والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں سے پشاور کے لیے آٹے کے تھیلا کی قیمت 2250 روہے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں