گورنر پنجاب

اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طریقوں سے مقابلے کیلئے تیار ہیں،گورنر پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہم اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طریقوں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں، پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے۔

اپنے بیان میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ انشااللہ سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز ہی سرپرائز دینگے، اپوزیشن کے تمام پلان سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہیں، اپوزیشن ہر معاملے میں قانون کے نہیں مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے، سینیٹ انتخابات میں ہمیں نہیں اپوزیشن کو فکر ہوگی۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کے حق میں آئیگا، عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو کامیابی سے آگے لے جا سکتے ہیں، ہم سینیٹ الیکشن کے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے۔