شان مسعود

اوپنرامام الحق ڈراپ کیوں؟ محمد ہریرہ جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے’شان مسعود

راولپنڈی (رپورٹںگ آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اوپنر امام الحق کی جگہ صائم ایوب کو کھلانے کی اہم وجہ بتادی اور کہا کہ محمد ہریرہ جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں اور ہریرہ کو جلد موقع فراہم کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش ‘اے’ کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے محمد ہریرہ کی عدم شمولیت، صائم ایوب کو برقرار رکھنے سمیت امام الحق کو آرام دیے جانے پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا بطور ٹیم اپنے پلئیرز کو بیک اَپ کررہے ہیں تاکہ انہیں مناسب مواقع مل سکیں، وہ اچھی فارم میں لگ رہے ہیں۔

کپتان نے کہا کہ بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، ہمارے پاس کئی اوپنرز موجود ہیں۔ بدقسمتی سے امام الحق اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ ہمارے ٹیسٹ اسکواڈ کے اہم رکن ہیں۔امام الحق کو سیریز میں آرام دینے کے سوال پر شان مسعود نے کہا کہ محمد ہریرہ جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں اور ہریرہ کو جلد موقع فراہم کریں گے وہ گزشتہ 3ـ4 سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، اسی وجہ سے امام کو ا?رام کروایا ہے۔