'گڈزٹرانسپورٹرز

اوور لو ڈ نگ کیخلا ف حکومت عدالتی فیصلے پر عمل کرائے’گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اوور لو ڈ نگ کیخلا ف حکومت عدالتی فیصلے پر عمل کرائے ،ہم لاقانو نیت کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں ،ایکسل لو ڈ لمنٹ قانو ن پر عملدرآ مد کا ہمارا مطا لبہ آ ئینی ہے،جب تک اوور لو ڈ نگ کیخلا ف عدالتی احکاما ت پرعمل نہیں ہو گا ہم احتجاج ریکار ڈ کرا تے رہیں گے ۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت نے قومی اثاثوں کے تحفظ کا حلف اٹھایاہے مگر یہ حکومت اپنے اٹھائے گئے حلف سے مسلسل روگردانی کی مرتکب ہو رہی ہے،

ملکی اثاثوں کی حفاظت کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،قومی شاہراہوں کو اوور لوڈنگ نے تہس نہس کرکے رکھدیا ہے ۔ہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے خلاف ملکی مفاد میں دیئے گئے عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے اور اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی قومی شاہراہوں کی تباہی کے جرم میں قانون کے مطابق سخت سے سخت نوٹس لیا جائے ۔