اوور لو ڈنگ 128

اوور لو ڈنگ کے خاتمے کیلئے ادارے بے بس نظر نہیں آ رہے’گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اوور لو ڈنگ کے خاتمے کیلئے ادارے بے بس نظر نہیں آ رہے، بد قسمتی سے عدالتی حکم کے باوجود اوور لو ڈ نگ خا تمے کیلئے متعلقہ ادارے کوئی کام کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے، موجودہ حکومت ہرروز غلط بیانی اور جھو ٹ بو ل کر قوم کو مسلسل دھوکہ دے رہی ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی مفاد میں حکومت کو اوور لوڈنگ کو ختم کروانے اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا ہوا ہے جس پر تحریک انصا ف حکومت آج تک عملدرآمد نہیں کرا سکی۔ انہو ں نے کہاکہ حالا ت یہی بتا رہے ہیں کہ حکومتی اداروں کی کوئی ر ٹ نہیں ۔انہو ں نے کہاکہ آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ایکسل لوڈ لمٹ قانون کے عملی نفاذ تک حکمرانو ں کے دروازے پردستک دیتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں