محمداویس چوہدری 151

اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد خوا ب بن چکا ہے’محمداویس چوہدری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اوور لو ڈ نگ قومی اثاثوں کیلئے کینسر اور کورونا سے زیادہ خطرنا ک ہے، ایکسل لوڈ قانون پر دنیا میں سختی سے عملدرآمد ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں اس قانون کو مذا ق سمجھا جا رہا ہے،ملک میں اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد خوا ب بن چکا ہے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اوورلوڈنگ خاتمے کیلئے قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے، قومی شاہراہوں پر اوور لوڈڈ گا ڑیو ںکو کھلی اجازت مو جودہ حکومت کی نا لا ئقی کی انتہا ہے،اعلی حکام جا ئز ہ تو لیں عوام ٹوٹی پھوٹی شاہراہوں پر کس طرح سفر کرنے پر مجبور ہے۔

وزیراعظم ذرا آپ ان شاہراہوں پر سفر کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ قوم اوور لوڈنگ کے باعث تباہ حال سڑکوں پر کتنی اذیت میں سفر کرنے پر مجبور ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا مطالبہ آئینی اور قانونی ہے آپ بھی اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری جس کا آپ نے حلف اٹھایا ہے اسے پورا کرتے ہوئے فی الفور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملکی مفاد میں اوور لوڈنگ کے خاتمے کے لئے جاری کردہ آرڈر اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں