اوورسیز پاکستانیوں

اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بے مثال،مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بے مثال ہے، مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان وزیراعظم نے میں کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائی گئیں، مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔