اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو آج ووٹ کا حق ملنے جا رہا ہے جس پر میں خوش ہوں میں بھی ایک اورسیزپاکستانی ہوں آج تمام بل پاس ہوں گے نمبر گیم آپ کے سامنے ہے۔
بدھ کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا زیادتی تھی اورسیز کوبدنام کیاگیا کہ ان کوسیاست کاکیاپتہ ہے احسن اقبال نے اپنے بیٹے جو کہ امریکہ میں تعلیم حاصل کررہے تھے ان کوپاکستان میں لاکر سیاست میں لائے ان کوالیکشن لڑوایااور دوسروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان کوسیاست کاپتہ نہیں ہے ۔
یورپ میں رہنے والے اورسیز کے ساتھ مشرق وسطی میں کام کرنے والوں کو بھی ووٹ کے حق سے محروم رکھاگیا کیوں کہ اورسیز پاکستانیوں کی اکثریت تحریک انصاف کے ووٹر ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وہ الیکشن لڑیں گے اور جس حلقے سے ان کے لیڈران کوکہیں گے وہاں سے الیکشن لڑیں گے۔