گور نر پنجاب

اوورسیز پاکستانیوں کووووٹ کا حق ملنا جمہوریت آئین حق کی جیت ہے، گور نر پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق ملنا جمہوریت آئین حق کی جیت ہے ‘آزادکشمیر حکومت کا بھی اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘موجودہ حکومت ملک کو معاشی سمیت تمام شعبوں میں مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے کام کر رہی ہے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

وہ گور نر ہاﺅس لاہور میں امریکہ سے آنیوالے اورسیز پاکستانی نوید انور سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب نے اس موقعہ پر نوید انور کو ”گور نرایوارڈ”سے بھی نواز ا ۔ملاقات کے دوران گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب اقتدار میں آئی تو پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسوں کے ذریعے نہ صرف پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ پاکستان کو معاشی طور پر بحران سے نکال کر کامیابی کی راہ پر بھی گامزن کر دیا اور آج تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کر رہے ہیں ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت مہنگائی جیسے مسائل سے بھی نمٹنے کے لیے احساس پروگرام اور دیگر منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے عوام کو صحت او ر تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت تمام وسائل بیروکار لا رہی ہے انشا اللہ تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف عوام کو مسائل سے نجات دلائی گی بلکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور آنیوالے دنوں میں پاکستان کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھے گا ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ نا ممکن کو ممکن کر کے دکھاتے ہیں اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بھی تحر یک انصاف کی حکومت نے وعدہ پورا کر دیا ہے اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مر کز اور پنجاب میں اورسیز کمیشن کام کر رہا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے اورسیز پاکستانیوں نے مثالی کردار ادا کیا ہے اورہم کسی بھی صورت اورسیز پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑ یں بلکہ انکے جان ومال کے تحفظ کو ہریقینی بنایا جائے گا ۔

بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں انسانی حقوق کے نمائندے خرم پرویز کی بھارتی افواج کے ہاتھوں گر فتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا دہشت گرد چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے اقوام متحد ہ سمیت عالمی اداروں کو بھی بھارتی مظالم کا سخت اور فوری نوٹس لینا چاہیے ۔