واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ آئندہ ماہ 5 سو ملین فری ریپیڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی، امریکا جنوب افریقی ملکوں پر سفری پابندیوں کی تبدیلی پر غور کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا وائٹ ہاوس میں اومی کرون کے پھیلاو سے متعلق خطاب میں کہنا تھا کہ آپ مکمل ویکسین شدہ نہیں تو اومی کرون سے متعلق آپ کو فکرمند ہونا چاہیے، ہمیں اومی کرون سے متعلق فکر کرنی چاہیے لیکن خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ 5 سو ملین فری ریپیڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی، امریکا جنوب افریقی ملکوں پر سفری پابندیوں کی تبدیلی پر غور کررہا ہے۔امریکی صدر نے عوام سے جلد سے جلد کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوانے کی درخواست بھی کی۔