اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باوجوہ نے کہا ہے کہ اورنج بلٹ ٹرین لاہور میں250 ملازمتوں کا اعلان کیا ہے نوجوان بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
منگل کے روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باوجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کی جانب سے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے موقع کا اعلان کیا جا رہا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باوجوہ نے مزید کہا کہ لاہور اورنج بلٹ ٹرین میں250 نئے روز گار کے مواقع دستیاب ہیں ، خواہشمند امید وار ویب لنک کے ذریعہ رجوع کر سکتے ہیں