شہبازگل

ان پارٹیوں کی سیاسی پیدائش خفیہ طریقوں سے ہوئی ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ان پارٹیوں کی سیاسی پیدائش خفیہ طریقوں سے ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ اب پتہ چلا انہوں نے وزیراعظم کے نہیں بلکہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانی ہے کیونکہ اس میں خفیہ رائے شماری ہوتی ہے۔ جاری کردہ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ ان پارٹیوں کی سیاسی پیدائش خفیہ طریقوں سے ہوئی ہے، اس لئے انہیں لگتا ہے یہ اپنے خفیہ بیرونی آقاں کے خفیہ پیسوں سے یہ واردات ڈال لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ آئیں ہم آپکو سرعام ہرائیں گے۔