عمر ایوب 53

انہیں حکومت میں لاکر بٹھانے والے اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نئے مالی سال کے بجٹ کو ڈڈو بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یہ بجٹ درحقیقت پاکستان کے عوام اور مستقبل کے ساتھ معاشی دہشت گردی ہے، اس بجٹ کی کہانی کا آغاز ووٹ کوعزت دو کے بیانیے سے ہوا اور اختتام بوٹ کو عزت دو پر ہوا، شہباز شریف کے دورہ چین پر ان کا استقبال ڈپٹی میئر نے کیا اور حکومت اس کو کامیاب دورہ کہہ رہی ہے، حکومت کا واسطہ چکمے والے لوگوں سے پڑھا ہے کیونکہ پہلے وہ لے کر آئے اور اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایک ملک کے نائب ناظم نے آپ کے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور وہاں داڑھی والا وفاقی وزیر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف رہا۔انہوں نے کہا کہ ایک جعلی ارسطو نے بانی پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے اندر رکھنے بات کی، یہ ملک کیا کوئی بنانا ریپبلک ہے احسن اقبال جیسے بے ڈھنگے وزیروں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔عمر ایوب نے کہا کہ ان کا واسطہ چکمے والے لوگوں سے پڑھ گیا ، پہلے لاکر سیٹ پر بٹھایا اب آرے سے سیٹ کو کاٹ رہے ہیں۔ عمر ایوب نے نئے مالی سال کے بجٹ کو ڈڈو بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ یہ بجٹ درحقیقت پاکستان کے عوام اور مستقبل کے ساتھ معاشی دہشت گردی ہے، اس بجٹ کی کہانی کا آغاز ووٹ کوعزت دو کے بیانیے سے ہوا اور اختتام بوٹ کو عزت دو پر ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مینڈک کو دیسی زبان میں ڈڈو کہتے ہیں اور یہ بجٹ ڈڈو بجٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے، یہ اس عوام کے ساتھ فراڈ ہے، یہ عوام کے ساتھ ڈاکا مارا گیا ہے، یہ بجٹ درحقیقت پاکستان کے عوام اور مستقبل کے ساتھ معاشی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ اکنامک ہٹ مین کے ذریعے بنایا گیا ہے جو ملک کی بنیادیں ہلا دینا چاہتے ہیں، وہ متعدد بار یہاں آئے اور اپنے پیچھے کھنڈرات چھوڑ کر گئے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کوویڈ میں عمران خان کی دور اندیشی تھی کہ انہوں نے لاک ڈاﺅن نہیں کیا، پروسی ملک میں لوگ بھوک سے مرتے رہے، ہمیں خزانہ خالی ملنے کے باوجود منفی سے ابتدا ہوئی، انہوں نے ایک ایک انچ کر کے ملک کو اس کنویں سے نکالا اور جس وقت پاکستان کے خلاف سازش ہوئی، اکنامک ہٹ مین نے سازش کی، جس وقت ہماری حکومت کو ہٹایا گیا اس وقت جی ڈی پی کی گروتھ 6فیصد تھی۔ان کا کہنا تھا کہ لندن پلان کے ذریعے تحریک عدم اعتماد لا کر معیشت کو ڈی ریل کیا گیا اور اس کے بعد نتیجہ یہ ڈڈو بجٹ آیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں مہم نہیں چلائی مگر آج بھی پولیس پیچھے لگی ہے، ہمارے خلاف متعدد جھوٹی ایف آئی آرز درج کی گئیں، ہمارے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات درج کرائے گئے۔

عمرایوب نے کہا کہ ہمارے وکلا اور ساتھیوں نے صرف اپنے فارم جمع کرائے، کسی کو انتخابی نشان چینک، کسی کو میز کسی کو باجا اور کسی کو بینگن ملا، عوام نے ہمارے انتخابی نشان ڈھونڈے اور فارم 45 کےاصلی ہیروز آج یہاں ہیں۔انھوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو مشکل سے نکالا، بانی پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجھے اپوزیشن لیڈر بنایا، کرونا آیا تو دنیا بند ہوگئی،عمرایوب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے صاف بتایا کہ دوسرے سٹیک ہولڈرز سے بات کریں، حکومت نے بجٹ میں خود اپنے لئے کھڈا کھودا ہے، یہ بجٹ اکنامک ہٹ مین کے ذریعے بنایا گیا جو ملکی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے معیشت کو غیر مستحکم کیا گیا۔ یہ حکومت فارم47 کی پیداوار ہے، یہاں پر خود ساختہ فلاسفر بنے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو پیراشوٹ سے چیئرمین ایکنگ بنادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں