نیا کپتان

انگلینڈ سے بدترین شکست، جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نیا کپتان لانے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 500 یا زائد رنز بناکر اننگز کی شکست سے ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ٹیسٹ کپتان شان مسعود بحیثیت کپتان پھر ناکام ہوگئے اور مسلسل چھٹا ٹیسٹ ہار گئے۔

شان مسعود کی کپتانی میں آسٹریلیا میں 0ـ3، ہوم سیریز میں بنگلادیش کے خلاف 0ـ2 اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پی سی بی نے نیا کپتان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے نام زیرِ غور ہیں۔