ہمایوں اختر خان 22

انگریزوں کے دور سے نمائندگی کرنے والوں نے تاندلیانوالہ کو پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل بنا دیا’ہمایوں اختر

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عالمی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے اور یہ یقینی طورپر مشکل صورتحال ہے ،حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے جس کے پاس بھی جانا پڑا جائیں گے بلکہ ایسا کر بھی چکے ہیں جس کے ذریعے حلقے کیلئے کئی منصوبے حاصل کئے ہیں،انگریزوں کے دور سے نمائندگی کرنے والوں نے تاندلیانوالہ کو پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل بنا دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے حلقہ این اے 97کے دورے کے دوران اہل علاقہ سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں اختر خان نے سردار سکندر حیات جتوئی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں بھی خصوصی شرکت کی اور اہل علاقہ اور عمائدین سے ملاقات کر کے حلقے کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ہمایوں اختر خان حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے گھروں میں بھی گئے اور ورثا سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے ہی حلقے کی پسماندگی دور ہو گی ، ہم پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے حلقے میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کرا رہے ہیں ،شاہراہوں کی تعمیر کے لئے عملی کاوشیں کی گئی ہیں ،کسانوں کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ انگریزوں کے دور سے یہاں نمائندگی کرنے والوں نے عوام اور حلقے کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ سبز باغ دکھائے لیکن اب عوام ان سے متنفر ہو چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں