لاہور(رپورٹنگ آن لائن)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 46لاکھ 81ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 115فیصد زائد افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، گوشواروں کے ساتھ 69ارب ٹیکس بھی وصول ہوا۔
ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال 14اکتوبر تک 21لاکھ 83ہزار 553ریٹرن فائل ہوئے تھے، گزشتہ سال کی نسبت اب تک 24لاکھ 97ہزار829زیادہ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں۔ گوشواروں کے ساتھ 121ارب روپے وصول ہوئے جو 132فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔گزشتہ سال گوشواروں کے ساتھ ٹیکس وصولی 52ارب روپے رہی تھی، اس سال 17لاکھ 36ہزار افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، جولائی 2023سے اب تک 10لاکھ 95ہزار 811نئے افراد نے رجسٹریشن کی۔ایف بی آر حکام کے مطابق 6لاکھ 59ہزار 504نئے رجسٹرڈ افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں دوسری بار توسیع کی، ٹیکس ریٹرن اب 31اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔