لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے لحکومت کی
جانب سے کافی عرصہ سے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ
حکومت نے لاہور چیمبر کے دیرینہ مطالبے کو منظور کر کے تاجر برادری کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے۔ لاہور چیمبر
آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے لاہور چیمبر کی
تجاویز کو منظور کرتے ہوئے تاجر برادری کو انکم ٹیکس ریفنڈ کرنے کا اعلان کیا جس سے تجارت پر مثبت اثرات
ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تاجروں اور خصوصی طور پر درمیانے اور چھوٹے درجے کے تاجروں کو
اپنی کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔ صدر نے تاجر برادری کو مبارک باد پیش کی کہ حکومتی
اقدام چیمبر کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ تاجر برادری کوروناوائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی اور تاجروں کو پریشانی کا
سامنا رہا۔ اسی اثناء میں انکم ٹیکس کی ادائیگی تاجروں کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھی ۔ لاہور چیمبر آف
کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت کو خطوط لکھے اور تاجر برادری جو کورونا وائر س سے
شدید متاثر ہوئی کی بہتری کے لئے آواز بلند کی ۔ انہوں نے تاجروں کے لئے ریفنڈ پالیسی کے اجراء کا مطالبہ
کیا ۔ صدر نے حکومت کو آگاہ کیا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی مارکیٹیں اور کاروبار بھی بند ہو گئے ہیں
جس کی وجہ سے تمام تاجروں کو کروڑوں ، اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا آج کا حکومتی فیصلہ
دراصل لاہور چیمبر کی جیت ہے