انڈا 67

انڈے کھانے سے خراب کولیسٹرول نہیں بڑھتا ،آسٹریلوی تحقیق

کینبرا(رپورٹنگ آن لائن)انڈا ایک غذائیت سے بھرپور خوراک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں اعلی معیار کا پروٹین، وٹامن ڈی، فاسفورس اور سیلینیم جیسے اہم معدنیات شامل ہوتے ہیں۔

تاہم، ان میں موجود کولیسٹرول کی قابلِ ذکر مقدار کی وجہ سے انڈے طویل عرصے سے ماہرینِ غذائیت اور ڈاکٹروں کے درمیان بحث کا موضوع بنے رہے ہیں، کیونکہ پہلے یہ مانا جاتا تھا کہ انڈے خراب کولیسٹرولکی سطح بڑھا کر دل کی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔

اس حوالے سے آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق نے اس مفروضے کو چیلنج کیا ہے۔ یونیورسٹی آف ساتھ آسٹریلیا کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ روزانہ دو انڈے کھانے سے خراب کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھتی، بلکہ سیر شدہ چکنائی ہی کولیسٹرول میں اضافے اور دل کی بیماریوں کی اصل وجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں