طوفانی سیلاب

انڈونیشیا میں طوفانی سیلاب سے 5 افراد ہلاک ،38 لاپتہ

جکارتہ(رپورٹنگ آن لائن) انڈونیشیا کے جنوبی سولاویسی صوبہ میں آنیوالے طوفانی سیلاب کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 38 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ بات امدادی کارکنوں نے منگل کے روز بتائی۔

صوبے میں سرچ اینڈ ریسکیو دفتر کے ایک عہدیدار دادن سرکاس نے بتایا کہ آدھی رات کے بعد موسلادھار بارش سے دریا میں طغیانی آ گئی اور ضلع لووواٹارا میں آس پاس کے علاقے زیر آب آ گئے۔سرکاسنے شِنہوا کو بتایا کہ متعدد مکانوں ، ایک سکول کی عمارت اور عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 50 سینٹی میٹر گہرائی تک پانی اور کیچڑ میں ڈوب گئے۔سرکاس کے مطابق قدرتی آفت کے باعث رہائشی اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کیونکہ تباہی کے خطرے کا اندازہ لگانا ابھی تک جاری ہے۔

دریں اثنا صوبے میں ڈیٹا سنٹر کے ریسکیو انچارج فاجری مرسلین نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے شِنہوا کو ضلع کے شہر مسامبا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، 10 افراد مسامبا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 38 دیگر افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

اموات کی تعداد کے بارے میں مرسلین نے کہا کہ اصل تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ابھی اندازہ لگانے کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔بارش کے موسم میں انڈونیشیا میں طوفانی سیلاب ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔