انڈونیشیا میں سیلاب 256

انڈونیشیا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24ہوگئی ،69لاپتہ

جکارتہ(رپورٹنگ آن لائن)انڈونیشیا کے جنوبی سولا ویسی صوبہ کے ضلع لوویو تارہ ضلع میں اچانک آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے جبکہ 69دیگر اسی قدرتی آفت میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

یہ بات ضلعی سربراہ اینداہ پتری اندریانی نے جمعرات کو بتائی ۔ویب سائیٹ ڈی ٹک ڈاٹ کام نے اندریانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بے گھر لوگوں کے لئے 39 مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں وہ مراکز بھی شامل ہیں جو پہاڑی علاقوں میں واقعہیں اور جن تک رسد کی فراہمی کیلئے دو پہیوں والی گاڑیوں میں پہنچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے مقدمات ہیں جن تک دو پہیوں والی گاڑیوں کے ذریعے یہی رسائی ہوسکتی ہے جیسا کہ ماسا مبا شہر کے پہاڑی علاقوں میں واقع مقامات جہاں تک رسائی منقطع ہوچکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں پل ٹوٹ چکے ہیں اور امدادی کارکن دیگر پہاڑی علاقوں کے ذریعے وہاں پہنچنے کے لئے متبادل سڑکیں ڈھونڈ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں