انڈونیشیا 72

انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12افراد ہلاک

جکارتہ (رپورٹنگ آن لائن)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12افراد ہلاک ہو گئے،اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے حادثہ ہوا، حادثے میں 18افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5کو زندہ بچا لیا گیا ہے

شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں دشواری کا سامنا ہے،واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 300,000سے زیادہ لوگ کاریگری یا چھوٹے پیمانے پر سونے کی کان کنی میں کام کرتے ہیں، بہت سے لوگ غیرقانونی بغیر لائسنس یا مناسب آلات کے کام کرتے ہیں، اس طرح یہ لوگ پہلے سے سیلاب اور زلزلے سے متاثر ملک میں خود کو سنگین خطرات میں مبتلا کرلیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں