اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) انڈونیشیا سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.80 فیصد اور
برآمدات میں 155 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے
جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران انڈونیشیا سے 1.025 ارب ڈالرمالیت
کی درآمدات ریکارڈکی گئی جوپیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 3.80 فیصد کم ہے۔مالی سال 2018-19ء
میں انڈونیشیا سے 1.064 ارب ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔جون 2020ء میں انڈونیشی
اسے درآمدات کا حجم 65.47 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال جون میں انڈونیشیا سے درآمدات کاحجم
74.64 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں انڈونیشیاکوکوپاکستانی برآمدات
میں مجموعی طورپر155 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء کے
دوران انڈونیشیا کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 95.36 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا ، مالی سال 2018-19ء میں
انڈونیشیا کو 243.25 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔جون 2020ء میں انڈونیشیا کو 6 ملین
ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال جون میں انڈونیشیا کو9.99 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات
ریکارڈکی گئی تھیں۔