پام آئل 136

انڈونیشیا اور ملائیشیا سے رکی ہوئی پام آئل کی سپلائی بحال ہونے کے بعد آئل کی قیمتوں میں کمی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) انڈونیشیا اور ملائیشیا سے رکی ہوئی پام آئل کی سپلائی بحال ہونے کے بعد آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔سولہ کلو کے کنستر پر 1100 روپے جبکہ کنستر والے فی لیٹر تیل میں 68 روپے سے زائد کمی ہوئی۔ مختلف کمپنیوں کے برانڈ کے کنستر پر فی کلو 50 سے 68 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ آئندہ دنوں میں برانڈڈ کمپنیوں کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

خیال رہے شہریوں نے تیل اور گھی سستا ہونے پر سکھ کاسانس لیا۔ تیل اور گھی کے کنستروں کا وافر مقدار میں استعمال ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر کیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں سیکنڈٹیئر تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کمپنیوں کی جانب سے فی لیٹر اور 5 لیٹر کے تیل گھی کے کارٹن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں