سٹیٹ بینک

انڈونیشیاء سے درآمدات میں 3.80 فیصد، برآمدات میں 155 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) انڈونیشیاء سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.80 فیصد اور برآمدات میں 155

فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال

2019-20ء کے دوران انڈونیشیا سے 1.025 ارب ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے

مقابلے میں 3.80 فیصد کم ہے۔مالی سال 2018-19ء میں انڈونیشیا سے 1.064 ارب ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی

تھیں۔جون 2020ء میں انڈونیشیاسے درآمدات کاحجم 65.47 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال جون میں انڈونشیا سے درآمدات

کاحجم 74.64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں انڈونیشیاکوکوپاکستانی برآمدات میں مجموعی طورپر

155 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران انڈونیشیا کو پاکستانی برآمدات کا

مجموعی حجم 95.36 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا ، مالی سال 2018-19ء میں انڈونیشیا کو 243.25 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی

گئی تھیں۔جون 2020ء میں انڈونیشیا کو 6 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال جون میں انڈونیشیا کو9.99 ملین

ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔