انڈر19 ایشیا کپ 123

انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 دسمبر کو ہوگا

ا سلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 دسمبر کو ہوگا ۔انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ کے نویں ایڈیشن میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ابتدائی دن 23 دسمبر کو افغانستان سے ہوگا، دن کے دوسرے میچ میں بھارت اور میزبان یواے ای کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،

پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 دسمبر کو ہوگا ،قومی جونیئر ٹیم 27 دسمبر کو یو اے ای سے میچ کھیلے گی، گروپ ‘بی’ میں 23 دسمبر کو پہلا مقابلہ بنگلادیش اور نیپال کے درمیان ہوگا، 24 تاریخ کو سری لنکا اور کویت کی ٹیمیں برسرپیکار ہوں گی۔سیمی فائنلز 30 جبکہ فائنل 31 دسمبر کو طے ہے، بھارت ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں