فرحان یوسف 96

انڈر 19 ایشیا کپ میں انفرادی طور پر اچھی کارکردگی نہیں دے سکا، کپتان فرحان یوسف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں انفرادی طور پر اچھی کارکردگی نہیں دے سکا، ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد، کوچ اور کھلاڑیوں کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ نے قومی انڈر 19 کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا۔فرحان یوسف نے کہا کہ مینجمنٹ نے نیچرل گیم کھیلنے کی تجویز دی تھی، کسی کھلاڑی کا مورال ڈاؤن نہیں ہوا، سب پْراعتماد تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں