کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ہفتے کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 2 روپے 19 پیسے کم ہوکر 173 روپے 05 پیسے پر آگئی۔
گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 175روپے 24 پیسے تھی تاہم پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا دیکھا گیا ، ڈالر کی قدر 2 روپے 19 پیسے کم ہوکر 173 روپے 05 پیسے پر آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالے کی قدر میں کمی آئی ایم آیف کی جانب سے قرض دینے کے بعد آئی ہے۔









