انٹر بینک 121

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا، 197 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا عمل جاری ہے، انٹر بینک میں بدھ کو ڈالر 66 پیسے سستا ہو کر 197 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، بدھ کو بھی انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 197 روپے 80 پیسے کا ہو گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197 روپے 50 پیسے کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں