ڈالر کی قدر

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید18پیسے کے اضافے سے158.85روپے سے بڑھ کر159.03روپے اور قیمت فروخت13پیسے کے اضافے سے159روپے سے بڑھ کر159.13روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت10پیسے کے اضافے سے159.20روپے سے بڑھ کر159.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 190.60روپے سے بڑھ کر191.80روپے اور قیمت فروخت192.60روپے سے بڑھ کر193.80روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.30روپے کے اضافے سے220روپے سے بڑھ کر221.30روپے اور قیمت فروخت222روپے سے بڑھ کر223.30روپے ہو گئی ۔