کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا .
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے بڑھ کر166.05روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے بڑھ کر166.25روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166روپے اور قیمت فروخت166.40روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا .
جس سے یورو کی قیمت خرید 195.30روپے سے بڑھ کر 195.60روپے اور قیمت فروخت197.50روپے سے بڑھ کر197.60روپے ہو گئی جبکہ 1روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر215روپے پر جا پہنچی۔