ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.40روپے سے کم ہو کر176.15روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے کم ہو کر176.30روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.50روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے بڑھ کر178روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر198.50روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو کر200.50روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے سے گھٹ کر238روپے اور قیمت فروخت 241.50روپے سے کم ہو کر240.50روپے ہو گئی ۔