ڈالر کی قدر

انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت 166روپے اور اوپن مارکیٹ میں166.20روپے ہوگئی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جس کے باعث انٹر بینک میں امریکی ڈالر 166روپے اور اوپن مارکیٹ میں166.20روپے ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی .

جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.90روپے سے گھٹ کر165.80روپے اور قیمت فروخت166.10روپے سے گھٹ کر166روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے گھٹ کر165.90روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے گھٹ کر166.20روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کے اضافے سے195روپے سے بڑھ کر195.50روپے اور قیمت فروخت197روپے سے بڑھ کر197.50روپے ہوگئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید213.20روپے سے بڑھ کر214.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے بڑھ کر216.50روپے ہو گئی ۔