ڈالر کی قیمت

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی( رپورٹنگ آن لائن)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریٹ گھٹ کر 284 روپے کی سطح پر آگیا۔

آئی ایم ایف کی دوست ممالک سے فنانسنگ بندوبست کی مالیت 5 ارب سے بڑھاکر 7 ارب ڈالر کرنے کی نئی شرط اور غیرملکی فنانسنگ متثر ہونے سے حکومت کا مقامی فنانسنگ پر بڑھتے ہوئے انحصار کے باعث منگل کو انٹربینک میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔