کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر45پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے سے کم ہو کر166.25روپے اور قیمت فروخت166روپے سے بڑھ کر166.45روپے ہو گئی .
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 165.90روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے بڑھ کر166.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں55پیسے کی کمی واقع ہوئی.
جس سے یورو کی قیمت خرید195.30روپے سے گھٹ کر194.75روپے اور قیمت فروخت197.30روپے سے گھٹ کر196.75روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213.50روپے سے کم ہو کر212.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے کم ہو کر214.50روپے ہو گئی ۔