کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی بے قدر ی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ڈالر بلند ترین سطح پر جا رہا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.85روپے سے بڑھ کر164روپے اور قیمت فروخت163.95روپے سے بڑھ کر164.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.70روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت164.10روپے سے بڑھ کر164.20روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و کی قیمت خرید191.50روپے اور قیمت فروخت193روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225.80روپے سے کم ہو کر225روپے اور قیمت فروخت227.50روپے سے کم ہو کر227روپے پر آ گئی ۔