انٹر بینک 177

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.88روپے سے بڑھ کر177.90روپے اور قیمت فروخت177.98روپے سے بڑھ کر178روپے ہو گئی اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180روپے سے بڑھ کر180.20روپے اور قیمت فروخت180.50روپے سے بڑھ کر180.70روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199.60روپے سے بڑھ کر199.80روپے اور قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر202.30روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید235.20روپے سے بڑھ کر235.50روپے اور قیمت فروخت237.80روپے سے بڑھ کر238روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں