انٹر بینک 140

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173.70روپے سے بڑھ کر174.70روپے اور قیمت فروخت173.80روپے سے بڑھ کر174.80روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے سے بڑھ کر175روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175.50روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 195.50روپے سے بڑھ کر 196.20روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر198.20روپے ہو گئی اسی طرح2 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231.50روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں