محسن نقوی 54

انٹر اسکول ٹورنامنٹ کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، محسن نقوی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹر اسکول ٹورنامنٹ کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ اور رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد کراچی کا اسٹیڈیم از سر نو تعمیر ہوگا، جو لاہور سے بھی اچھا بنے گا۔محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ اب نیشنل اسٹیڈیم میں لوگ کرکٹ دیکھنے آیا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں