لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحان میں کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا۔خصوصی امتحان میں 16 ہزار 851 امیدواروں نے شرکت کی۔ سالانہ امتحان میں حاصل کیے گئے نمبروں کو امپرو کرنے کیلئے خصوصی امتحان میں امیدوار شامل ہوئے۔
امتحان میں 14 ہزار 13 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ امیدوار نتائج ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر ایس ایم ایس کرکے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔









