ڈالر

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔